بھٹکل:5؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)9ستمبر کو بھٹکل تعلقہ پنچایت ہال میں لوک آیوکتہ کی جانب سے عوامی شکایات وصول کرنے کے لئے میٹنگ منعقد کی جائے گی۔
عوام کو کسی بھی محکمہ کے متعلق کوئی شکایت ہے یا کسی کام میں پریشانی ہورہی ہے یا کوئی ہراساں کررہاہے تو متعلقہ دستاویزات کے ساتھ متعلقہ میٹنگ میں حاضر رہتےہوئے کھلے طور پر اپنی بات رکھنے کا موقع فراہم کیاگیا ہے۔ جو بھی شکایت پیش کرنا چاہتےہیں وہ عدالت میں زیر سنوائی معاملات کو چھوڑ کر دیگر معاملات کو پیش کریں۔ اسی طرح عوامی یا سرکاری ملازمین اپنی ڈیوٹی انجام دینے میں غلطی کئے ہیں تو فارم نمبر 1اور2پُر کرکے نوٹری سے افی ڈیویٹ کرانے کے بعد متعلقہ دستاویزات اس سے منسلک کرتےہوئے 5ستمبر کی صبح 30-11بجے سے 2بجے تک منعقد ہونے والی میٹنگ میں لوک آیوکتہ افسران کو سونپ سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں زائد معلومات کے لئے 08382-222202،222250،222022،220198پر رابطہ کرنے کی پریس ریلیز میں اپیل کی گئی ہے۔